بی ایچ یو پھلڑے سیداں کی ایل ایچ ایس اور ایس این ایچ ایس کے والد محترم محبوب حسین نیر انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ٹبی سیداں کی رہائشی محکمہ صحت پنجاب، بی ایچ یو پھلڑے سیداں کی ایل ایچ ایس اور ایس این ایچ ایس ہمشیرگان کے والد گرامی محبوب حسین نیر انتقال کر گئے۔
مرحوم کی عمر81سال تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مرحوم بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پھلرے سیداں میں تعینات لیڈ ی ہیلتھ سپروائزر محترمہ ثبینہ محبوب اورسکول نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر محترمہ عشبہ محبوب ہمشیر گان کے والد گرامی تھے۔
مرحوم کو عوامی سماجی شخصیات ، عزیز و اقارب کی موجود میں نماز جنازہ کے بعد ٹبی سیداں کے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔



