دینہ میں منگلا بائی پاس کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں 35 سالہ شخص ایکسکیویٹر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا بائی پاس کے قریب جی ٹی روڈ پر نوشہرہ کا رہائشی 35 سالہ جمیل ولد پن گل سڑک عبور کرتے ہوئے ایکسکیویٹر کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں جمیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
