سرفراز ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، حرم شریف میں وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں

مکہ مکرمہ: ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیئرمین انکریڈیبل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرفراز ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حرم شریف میں اپنے عزیز و اقارب، طلبہ و طالبات اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

سرفراز ملک نے اس موقع پر کہا کہ وطن کی خدمت اور اس کی ترقی ہر شہری کا فرض ہے اور ہم سب کو دعا کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سرفراز ملک اپنے چار ممالک قطر، برطانیہ، ترکی اور سعودی عرب کے دورے کے دوران اکثر اپنی شرٹس پر پاکستانی پرچم کی پن لگا کر چلتے رہے، جو ان کی قومی محبت اور شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

وہ 12 اگست کو وطن واپس پہنچیں گے تاکہ جشنِ آزادی پاکستان کو بھرپور جذبے، قومی یکجہتی اور محب وطنی کے جوش و خروش کے ساتھ منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Exit mobile version