جہلم: غیر ملکی لائسنس کی بنیاد پر آپ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں، مگر اہم بات یہ ہے کہ یہ لائسنس آپ کو صرف موٹروے پولیس جاری کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی لائسنس کی بنیاد پر پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بھی آپ کے باقاعدہ تمام ٹیسٹ لئے جاتے ہیں، جس طرح ایک عام پاکستانی شہری ٹیسٹ دیتا ہے، مگر اس کا فائدہ صرف یہ ہوتا کہ آپ کا تمام پروسس ایک ہی دن میں مکمل ہوجاتا ہے۔
گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بننے کا اسٹیٹس چیک کرنے کا آسان طریقہ:
حکومتِ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کے لیے کارروائی کو مزید آسان بناتے ہوئے‘ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم’(DLIMS) کے ذریعے آن لائن ٹریکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے تحت شہری گھر بیٹھے اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبر کے ذریعے لائسنس کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
اس اقدام سے پنجاب بھر کے شہریوں کو اب محض اپنے لائسنس کی پیش رفت یا معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹریفک لائسنسنگ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
آن لائن ٹریکنگ کا آسان طریقہ کار
انٹرنیٹ براؤزر پر ”DLIMS Tracking”سرچ کر کے باضابطہ ٹریکنگ پورٹل کھولیں۔
متعین کردہ باکس میں بغیر کسی ڈیش کے اپنا 13 ہندسوں کا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
اسکرین پر دیے گئے سیکورٹی سوال (CAPTCHA) کا صحیح جواب لکھیں۔
معلومات کے اندراج کے بعد‘Track License’پر کلک کریں۔
پرنٹنگ اور ڈلیوری کا اسٹیٹس
معلومات جمع کرنے پر لائسنس کی تازہ ترین صورتحال اسکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔
اگر اسکرین پر ”Your regular license is in printing queue”لکھا آئے تو اس کا مطلب ہے کہ لائسنس فی الوقت پرنٹنگ کی قطار میں موجود ہے۔
لائسنس کی پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد اسے روانہ کر دیا جاتا ہے اور سسٹم پر پاکستان پوسٹ کا ٹریکنگ نمبر فراہم کر دیا جاتا ہے، جس کی مدد سے شہری پوسٹل سروس کی ویب سائٹ سے اپنے پارسل کی جگہ اور وقت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
