دینہ کے نواحی علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے گوڑھا چوہدریاں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ امجد ولد ساجد، 35 سالہ مختار شاہ ولد صادق اور 40 سالہ زیتون بی بی زوجہ ساجد شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
