جہلم میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی نہ ملنے سے شہری پریشان

جہلم اور گردونواح میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے رعایتی نرخوں پر اشیائے خور و نوش کی دستیابی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے اسٹورز پر رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر ہونے سے ان کا فائدہ ختم ہو چکا ہے، جس کے باعث مستحق شہری مایوس ہو کر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہلم سمیت ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی بحال کی جائے تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی بنیادی ضروریات زندگی مناسب قیمت پر حاصل کر سکیں۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر یہ اسٹورز مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے، جس سے غریب عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔

Exit mobile version