جہلم میں موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری، بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین عاجز آگئے ، گریڈ اسٹیشن کا فون نمبر پچھلے کئی روز سے بند پڑا ہے، شہریوں کو معلومات لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا، مضافاتی علاقوں میں دھند کے باعث تکنیکی خرابیوں کی بھر مار ہوچکی ہے۔

آئیسکو انتظامیہ نے ضروری مرمت کے حوالے سے شیڈول جاری کررکھا ہے جبکہ متعلقہ سب ڈویژن کے افسران اپنی مرضی سے جب چاہئیں بجلی بند کر دیتے ہیں جس کی کسی قسم کی کوئی تشہیر نہیں کی جاتی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں، گھروں میں پانی کی قلت جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن روک دیئے جاتے ہیں۔

شہریوں نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے مطالبہ کیاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور بجلی کی بندش سے قبل تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button