دینہ/ جہلم: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم گلاب خان کو عمر قید اور جرمانہ و ہرجانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد سعید رفیق نے جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ کنٹونمنٹ بورڈ منگلا میں 6 سالہ معصوم بچی (ہ۔ف) کو زیادتی کا نشانہ والے مجرم گلاب خان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 لاکھ ہرجانے کی سزا سنا دی۔
مجرم گلاب خان ولد نواب خان سکنہ سمال تحصیل گوپس ضلع غذر بلوچستان نے رواں سال 28 فروری کو 6 سالہ بچی کو فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
چھ سالہ معصوم بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا۔ پولیس نے مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
