القاسم انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن جہلم میں “معرکہ حق” کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

جہلم: القاسم انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن جہلم میں “معرکہ حق” کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم علیزہ ریحان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صدر القاسم انسٹیٹیوٹ آصف ملک، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، عمر بٹ، محمد عرفان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تقریب کا مقصد افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، قومی جذبے کو فروغ دینا اور خصوصی بچوں میں حب الوطنی کے احساس کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر خصوصی بچوں نے “معرکہ حق” کی مناسبت سے خوبصورت اور متاثر کن ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ بچوں کی پرفارمنس کے ذریعے حب الوطنی، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے وابستگی کے جذبات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہداء پاکستان کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ افواجِ پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button