پنڈدادنخان میں پولیس کا سرچ آپریشن، تین افراد گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے دوران سرچ آپریشن کرایہ داری اندراج کے بغیر رہائش پذیر دو افراد ارشد خان اور عنصر جبکہ ساؤنڈ سسٹم لگا کر شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والا ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کاشف کے قبضہ سے ساونڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا، تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔



