پاکستان کے معروف فنکار ملکو رواں ماہ مانچسٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

مانچسٹر: پاکستان کے معروف فنکار ملکو 22جون کو مانچسٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان کے ہمراہ دیگر فنکار بھی اس عظیم الشان شو میں شرکت کریں گے۔

اس سلسلہ میں مانچسٹر کے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر لیاقت ملک نے عزیز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ڈیمو کریٹ پبلک ریفرنڈم ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے مذکورہ شو عوام کی تفریح کیلئے اورمکمل طو رپر غیر سیاسی ہوگا۔

Exit mobile version