جہلم پولیس کا احسن اقدام، تھانہ دینہ میں خدمت مرکز کی اہم سہولیات دستیاب

دینہ: جہلم پولیس نے شہریوں کو پولیس سے متعلقہ خدمات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خدمت مرکز کی متعدد سہولیات اب تھانہ دینہ میں بھی فراہم کر دی ہیں۔

اس اقدام کے بعد تحصیل دینہ کے شہریوں کو مختلف پولیس سروسز کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ تھانہ دینہ میں ہی متعدد سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

تھانہ دینہ میں دستیاب پولیس سروسز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل ویری فکیشن، لاسٹ رپورٹ، ایمپلائی رجسٹریشن۔ ٹیننٹ رجسٹریشن، ایف آئی آر کی کاپی، کرائم رپورٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، وائلنس رپورٹ اور دیگر مختلف پولیس سروسز شامل ہیں۔

جہلم پولیس کے مطابق خدمت مرکز کی سہولیات تھانہ دینہ میں فراہم کرنے کا مقصد شہریوں کو آسان، بروقت اور معیاری پولیس سروسز ان کے قریب فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کا قیمتی وقت اور سفری اخراجات بھی بچیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پولیس سروسز تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رکھے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version