امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی فورچونر برآمد

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، شہری سے ہتھیائی گئی فورچونر گاڑی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے شہری سے فورچونر گاڑی ہتھیانے والے اشتہاری مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم تھانہ سول لائنز میں درج امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مبینہ طور پر ہتھیائی گئی فرچونار گاڑی برآمد کرلی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version