جہلم پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو دھر لیا، چرس برآمد

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تھانہ سٹی پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا۔ دوران کارروائی ملزم کے قبضے سے 1 کلو 550 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر تھانہ سٹی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ڈی پی او جہلم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ جرائم سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور قانون کے مطابق سخت اقدامات یقینی بنائیں۔



