محکمہ خوراک کے پاس گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور سرکاری قیمتوں پر فروخت جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: محکمہ خوراک کے پاس گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور سرکاری قیمتوں پر فروخت جاری ہے، کسی قسم کا بحران یا کمی نہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ خوراک اور تاجروں نے بتائی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع جہلم میں سرکاری گندم گودام میں ذخیرہ گندم کے سٹاک اور ملوں کو جاری کی جانے والی گندم بارے آگاہی دی گئی۔

اس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ گندم کی وافر مقدار میں فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی بنیادی ضرورت پوری کی جاسکے اور ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button