آئیسکو آفیسر کی گاڑی نے 14 سالہ موٹرسائیکل سوار طالب علم کو کچل دیا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ، آئیسکو کے آفیسر کی تیز رفتار گاڑی نے نویں جماعت کے 14سالہ موٹرسائیکل سوار طالب علم کو کچل کر شدید زخمی کر دیا ، طالب علم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا روڈ پر لکی پٹرول پمپ کے مقام پر آئیسکو دینہ کے آفیسر کی تیز رفتار گاڑی نمبری RIS-1675نے موٹرسائیکل سوار نویں جماعت کے طالب علم جو کہ منگلا روڈ پر ریفارمر سکول جا رہا تھا کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا

حادثہ سے طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، طالب علم کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا، بعد ازاں طالب علم کو شدید زخمی حالت میں کھاریاں ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

Exit mobile version