جہلم میں غیر قانونی پٹرول کی فروخت اور گیس ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے اور گیس ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کارروائی میں 10 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر قانونی پیٹرول اور سلنڈر برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حنیف، محمد شفیق، لوراسب خان، عمران سلیم، غالب، اویس رضا، اخلاق احمد، احسان اور عدنان علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گیس ری فلنگ کے مقدمے میں جبکہ 6 ملزمان کو غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مجموعی طور پر 83 لیٹر پیٹرول برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شہریوں کی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Exit mobile version