جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 بھکاری گرفتار

جہلم میں پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران مختلف علاقوں سے 12 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق عزیز سندھو کے مطابق، یہ بھکاری مختلف شاہراؤں، چوراہوں اور مصروف سڑکوں پر کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرتے ہیں بلکہ حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور ان کی شکایات متعلقہ تھانوں یا پولیس ہیلپ لائن پر رپورٹ کریں تاکہ شہر کو اس سماجی مسئلے سے پاک کیا جا سکے۔

Exit mobile version