دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نواز شریف کے علاوہ کسی میں حکومت چلانے کی بس کی بات نہیں ہے، جس حالات میں ہمارا ملک گھرا ہوا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے میاں نواز شریف کا وزیر اعظم بننا بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 60 بلال اظہر کیانی نے چک اکا میں ملک کاشف حسین اور ملک صداقت کی طرف سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ضلع کا مقام خدمت گاروں کی دھرتی ہے مگر یہاں کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد تحصیل دینہ ، تحصیل سوہاوہ میں سوئی گیس کا قیام سیوریج ، ہسپتال اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کریں گے۔ میاں نواز شریف آج اپنے ملک اور لوگوں کے بارے میں سوچتا ہے کہ مہنگائی کو کس طرح کم کرنا ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 8فروری کو ضلع جہلم میں شیر دھاڑے گا اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اپنے لوگوں کے مسائل حل کروں گا۔ سیاست ٹکٹ نہ کسی کی جاگیر ہے نہ کسی کی وراثت عوام کی خدمت کرنا عوام کے ساتھ رابطے میں رہنا وہی کامیابی ہے۔ میں پانچ سال آپ کوکام کرتا نظر آؤں گا، این اے 60سے شیر کو کامیاب کروائیں گے تو میرا آپ سے وعدہ ہے کہ قومی اسمبلی میں بھر پور طریقے سے آپ کو آواز آئے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی امیدوار حلقہ پی پی 25چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ عوام صرف میاں نواز شریف کو پسند کرتی ہے اور لیڈر مانتی ہے، ہم نے اس مشکل وقت میں عوام کو مہنگائی سے باہر نکالنا ہے۔ عوام بہت پریشان ہیں، اس سے چھٹکارے کا واحد حل میاں نواز شریف ہی ہیں، 8فروری کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔ میں اپنے میزبان ملک کاشف اور ملک صداقت حسین کو بہترین تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی پی 24راجہ یاور کمال نے کہا کہ جہانگیر ترین اور میاں نواز شریف نے ملک پر اعتماد کیا اور مجھے ٹکٹ دیا۔ آج جہلم میں تیس سالہ پرانی مخالفت ایک پیج پر آ رہی ہے جس کی مثال آپ کے سامنے ہے، میری جیت کے اثرات ہر یونین کونسل میں جائیں گے تاکہ علاقوں میں بہتری آ سکے۔ میں نے اپنے دور میں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔
تقریب سے ملک کاشف آف یو کے ، ملک صداقت حسین ، ملک حمید و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
