جہلم میں شدید سردی اور دھند کاراج، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے

جہلم میں شدید سردی اور دھند کاراج ہے، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے۔

علی الصبح شدید دھند کے باعث شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ خشک سردی کی لہر میں شدت کی وجہ سے خصوصاً بچے اور بڑے نزلہ زکام بخار و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم رکھیں ، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں میں مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button