جہلم کے سرکاری کالج کے لیب سپروائزر کی نااہلی، متعدد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

جہلم کے سرکاری کالج کے لیب سپروائزر کی نااہلی کی وجہ سے متعدد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کے لیب سپروائزر فاروق اقبال نے متعدد طالبات کا ڈیٹا اور فیس بروقت جمع نہ کروائی جس کی وجہ سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے طالبات کی رول نمبر سلپ روک لی۔

راولپنڈی بورڈ کی ویب سائٹ پر ڈیٹا اور فیس بروقت جمع نہ ہونے سے متعدد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ نااہلی اور کوتاہی سے ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج فار وومن جہلم نے سپروائزر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پرنسپل کالج نے شوکاز نوٹس میں لیب سپروائزر سے راولپنڈی بورڈ کی ویب سائٹ پر ڈیٹا آپ لوڈ نہ کرنے اور بروقت فیس جمع نہ کرانے کی وجوہات طلب کر لی ہیں جبکہ مناسب جواز پیش نہ کرنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

Exit mobile version