سوہاوہ میں 8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا درندہ صفت سکول ٹیچر گرفتار

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں 8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے درندہ صفت سرکاری سکول کے ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے رہائشی بلال شوکت ولد شوکت علی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سبزی فروٹ کی دکان بنا رکھی ہے ۔میری بھانجی (ہ) دختر ظفر اقبال جس کی عمر 7/8 سال ہے گورنمنٹ سکول ڈومیلی میں تیسری جماعت میں پڑھتی ہے ۔
بلال شوکت نے پولیس کو بتایا کہ میری بھانجی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ سکول میں اس کے ٹیچر نعیم نازیبا حرکات کرتا ہے اور ہمیں چھیڑتا ہے اور نازیبا حرکات کرتا ہے۔ اس بابت جب ہم نے اس کی دیگر ہم جماعت بچیوں سے دریافت کیا تو پتا چلا ندیم ولد شوکت سکنہ ڈومیلی اور اخمت کیانی ولدگستاسب خان سکنہ ڈومیلی کی بچیوں نے بھی نعیم کیانی کی بیہودہ حرکات کی تائید کی۔
بلال شوکت نے درخواست میں بتایا کہ سکول ٹیچر نے بچیوں کو سختی سے منع کررکھا ہے کہ سکول میں ہونے والی حرکات وسکنات کے بارے گھروالوں سے ذکر نہیں کرنا۔
تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او محمد افضل اور تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد تنویر نے 377B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکول ٹیچر نعیم کیانی کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش دی۔



