دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود کے حکم پر ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم مدثر علی شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم مدثر علی شاہ نے 22دسمبر 2023ء کو فواد حیدر نامی شہری کو 7000 روپے کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود کے حکم پر ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کاروائی، شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےملزم مدثر علی شاہ کو گرفتار کر لیا،
ملزم مدثر علی شاہ نے فواد حیدر نامی شہری کو 7000 روپے کے لین دین کے تنازعہ پر pic.twitter.com/Rnkhwcd3Vb— JHELUM POLICE (@police_jhelum) January 6, 2024
پولیس حکام نے بتایا کہ دینہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
