حکومت پنجاب نے مستحق مریضوں کو ادویات گھروں کی دہلیز پر مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا

جہلم: حکومت پنجاب نے مستحق مریضوں کو ادویات گھروں کی دہلیز پر مہیاکرنے کا فیصلہ کرلیا، مستحق مریضوں کو ادوایات گھر کی دہلیز پر پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے کام کا آغازکردیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یکم مئی 2024 سے مستحق مریضوں کو ادویات گھر وں تک پہنچانے کے پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا، پنجاب کے بنیادی دیہی طبی مراکز، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں اور طبی مراکز کی ری ویمپنگ پلان بھی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے، 90روز میں بنیادی ہیلتھ یونٹس اور تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ، محکمہ صحت کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادوایات کی فراہمی اور طبی آلات کی فراہمی کو ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیاگیا۔

ایک ہفتے میں تمام ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں تین بڑے شہروں میں میڈیکل سٹی بنانے پر فوری کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے محکمہ صحت کو تین بڑے شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمانہ تین میڈیکل سٹی بنانے کیلئے ایک ہفتے میں رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ، میڈیکل سٹی قرار دئیے گئے ہسپتالوں میں ہر بیماری کے مفت علاج کی سہولت دینے کا فیصلہ کیاگیا،تمام سرکاری ہسپتالوں میں 6 سے 8 ہفتوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پوراکرنے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button