
دینہ: مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت بننے پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقے ڈھوک کھوکھراں کی معروف سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی، سابق کونسلر میاں عتیق اور معروف کاروباری شخصیت میاں سجاد نے مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے صاحبزادے بلال اظہر کیانی کو وفاقی وزیر مملکت بننے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلال اظہر کیانی کی نئی ذمہ داریوں سے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلال اظہر کیانی کا وزیر مملکت بننا ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس سے علاقے کی ترقی میں نمایاں پیشرفت ہوگی۔