سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
23 فروری بروز جمعہ کو ہارون میڈیکل سٹور نئی خانقاہ چکوال روڈ سوہاوہ میں دن 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوا۔
میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ اور میڈیکل کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔



