ڈپٹی کمشنر کا جہلم جمخانہ اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا جہلم جمخانہ اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے جہلم جمخانہ کلب اور سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں مقامات پر جاری تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں اور انجینئرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمخانہ کلب اور سپورٹس کمپلیکس عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ہیں اور شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سہولیات سے جلد مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر دیکھنے میں آئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

↑
Exit mobile version