ڈومیلی: سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیت سابق کونسلر نثار احمد بٹ انتقال کرگئے

سوہاوہ: ڈومیلی کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیت سابق جنرل کونسلر نثار احمد بٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں کدلوٹ کے رہائشی سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیت سابق جنرل کونسلرنثاراحمد بٹ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ 25ستمبر بروز بدھ دن تین بجے آبائی گاؤں کدلوٹ تھانہ ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں ادا کی جائے گی۔

نثار احمد بٹ کے انتقال کی خبر سن کرہرآنکھ اشکبار دیکھائی دی۔ نثار احمد بٹ علاقہ ڈومیلی میں ہونے والے ثقافتی پروگرامات کبڈی، نیزہ بازی، بگدر سمیت دیگر کھیلوں میں گراؤنڈ کی زینت ہوتے تھے اور خود بھی اپنے گاؤں میں کبڈی نیزہ بازی کے میدان سجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button