جہلم: کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے اور ان پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔
جسٹس چوہدری عبد العزیز ضلع جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
اعتراضات پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے جائیں گے۔
