جہلم: ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کی موثر پیروی، منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عامر کو 14 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔
سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ویژن کے مطابق غلام محی الدین رانجھا DDPP جہلم کی موثر پیروی کی بدولت بعدالت ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نے مقدمہ نمبر 545/24، تھانہ سٹی جہلم میں ملزم محمد عامر کو 14 سال قید بامشقت اور 04 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفر اقبال اور پبلک ریلیشنز آفیسر ظہیر عباس اُپل ADPP نے کہا کہ مقدمات کی بہتر پیروی سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے اور اسی سے قانون کی عمل داری قائم ہو گی۔ ایسے مقدمات میں سزا یابی محکمہ پبلک پراسیکیوش کی عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
