دینہ میں جی ٹی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 3 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

دینہ میں جی ٹی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں شیخ ہوٹل جی ٹی روڈ دینہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم سے 39 سالہ ذوالفقار ولد گلزار احمد، 37 سالہ محمد عامر ولد عنایت حسین اور 21 سالہ ہارون شاہ ولد ایوب شاہ شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔ زخمیوں کو طبعی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ ایک زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

Exit mobile version