جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم غفار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 110 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

تھانہ صدر پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شبیر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 118 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Exit mobile version