حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، چوہدری فرخ الطاف

دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک پڈھال کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری امجد کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام زمرد، چوہدری فاروق جوئیہ، ڈاکٹر بشیر، چوہدری مظہر، محمد نعیم، چوہدری عمار فرخ سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں، اور آنے والے وقتوں میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

چوہدری فرخ الطاف نے مزید کہا کہ ملک مسائل کی دلدل سے نکل چکا ہے، اور اب خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ وہ عناصر جو مایوسی پھیلانے میں مصروف تھے، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے چوہدری امجد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

تقریب میں چوہدری طاہر ارشد، محمد جاوید ارشد، چوہدری محمد افضل، چوہدری ارشد، محمد نعیم (جنرل منیجر الفلاح بینک دینہ) سمیت بڑی تعداد میں معزز شخصیات شریک ہوئیں، جنہوں نے اس تقریب کو بھرپور سراہا اور ملکی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version