پنڈدادنخان میں نجی صفائی کمپنی کی ناقص کارکردگی، شہر میں گندگی اور تعفن میں اضافہ

پنڈدادنخان میں نجی صفائی کمپنی نے چارج سنبھالتے ہی شہر کے ماحول کو مزید خراب کرنا شروع کر دیا۔

صفائی کے بجائے کمپنی کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر بھر سے اکٹھا کیا جانے والا کوڑا کرکٹ خواتین کالج، سلاٹر ہاؤس اور اسٹیڈیم کے قریب ڈمپ کیا جا رہا ہے، جس سے گندگی اور بدبو پھیل رہی ہے۔

تعفن اور آلودگی کے باعث خواتین کالج کی ہزاروں طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں آنے والے کھلاڑیوں اور اہلِ محلہ کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی صفائی کمپنی کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو شہری علاقوں سے دور منتقل کرے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ پنڈدادنخان کے شہریوں کو بدبو اور گندگی سے نجات مل سکے۔

مقامی شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گندگی کو شہر سے باہر مناسب جگہ پر ڈمپ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Exit mobile version