دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تیمور حسین اور علی رضا کو دھر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 90 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جو مختلف مقامات پر فروخت کے لیے تیار رکھی گئی تھی۔
دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
