پولیو کے خاتمے کی مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز دریائے جہلم کنارے خانہ بدوشوں کے بچوں کو قطرے پلا کر کر دیا۔
اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور پولیو مہم کے انچارج بھی موجود تھے۔
ڈی سی جہلم نے پولیو مہم کے افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرد موسم میں نسلوں کو معذوری سے بچانے کے لیے آنے والے پولیو ورکرز سے تمام شہری مکمل تعاون کریں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کو محکمہ صحت حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 221085 بچوں کو اس مہم میں پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔
ڈی سی جہلم نے انتہائی سرد موسم میں قومی فریضہ انجام دینے کے متحرک اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے مہم کو پوری طرح کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔



