معرکہ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر شاندار چوک جہلم میں چراغاں

جہلم: آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر شاندار چوک میں خوبصورت چراغاں کیا گیا، جہاں قومی جذبے اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار دیکھنے میں آیا۔
یہ تقریب ضلعی انتظامیہ اور مرکزی انجمن تاجران کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا واضح پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب میں پولیس، سول ڈیفنس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی یکجہتی، امن اور استحکام کے پیغام کو اجاگر کیا۔ چراغاں کے باعث شہر میں ایک پُرجوش اور حب الوطنی سے بھرپور فضا قائم ہو گئی۔
آخر میں شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ تقریب کا اختتام “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا۔



