پنڈدادنخان ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو کا مرحلہ مکمل، باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

پنڈدادنخان: للِہ جہلم روڈ کی تعمیر و بحالی میں سرگرم کردار ادا کرنے والی ورکنگ کمیٹی برائے پبلک ویلفیئر کی تشکیل نو کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل دارالعلوم اور سرپرستِ اعلیٰ ورکنگ کمیٹی، پیر مولانا محمد انور قریشی ہاشمی نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر مولانا محمد انور قریشی ہاشمی نے کہا کہ "خدا کی مخلوق کی خدمت ایک صدقہ جاریہ ہے، اور ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔” انہوں نے بتایا کہ تعلیم، صحت اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری ورکنگ کمیٹی کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے، اور تمام اراکین سے توقع ہے کہ وہ ان مقاصد کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ورکنگ کمیٹی کے کنوینر مفتی بشیر احمد کرم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ وہ جلد سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل سے ملاقات کریں گے، جس میں ٹیکسلا یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Exit mobile version