سوہاوہ میں مسہ کسوال کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

سوہاوہ میں مسہ کسوال کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان ریفر کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری یا غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔

Exit mobile version