سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں 3 نوجوان کے نارنگ منڈی کے قریب خطرناک ٹریفک حادثے کا شکار، دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، میتوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سوہاوہ کے علاقہ پدھری کے رہائشی تین نوجوانوں کی گاڑی سوزوکی منی لوڈر کو نارووال سے واپسی پر نارنگ منڈی کے قریب مریدکے نارووال روڈ پر شکرگڑھ مسافر بس کے ساتھ حادثہ ہوا جس میں عبدالوہاب ولد عبدالعزیز ڈھوک ہیراں پدھری موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ محمدخلیل احمد ولد خالد محمودڈھوک نگیال پدھری ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
حادثہ میں اعجاز احمدولدمحمدالیاس بھوجوموڑہ شدید زخمی ہوگیاجس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، اعجاز کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، ریسکیو 1122، پٹرولنگ اور موٹروےپولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے جاں بحق نوجوانوں کی میتوں کو آرایچ سی نارنگ منڈی جبکہ زخمی نوجوان محمداعجاز کو میوہسپتال لاہور منتقل کردیاگیا۔
تینوں آپس میں کزن ہیں، حادثہ نارووال روڈ نارنگ منڈی کرتو پنڈوری کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں سوزوکی مکمل تباہ ہوگئی، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی جب گھر اطلاع ملی تو کہرام مچ گیا، نوجوانوں کے انتقال پروالدین پر غشی کے دورے، لاشوں کو نارنگ منڈی سے آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئیں۔
