جہلم میں کالا گجراں کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں کالا گجراں کے قریب جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 42 سالہ اسلم خان، 46 سالہ اختر، 16 سالہ محمد اور 42 سالہ خاتون عنابیہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس کی تیز رفتاری حادثے کی بنیادی وجہ بنی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
