میثاق سینٹر کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: میثاق سینٹر جہلم کے عملہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق میثاق سینٹر جہلم کے عملہ نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا، جو قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کرایہ داری کے اندراج کے لیے میثاق سینٹر جہلم آیا تھا، جہاں اس کی تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ وہ تھانہ خضرو ضلع اٹک کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ہے، جس پر اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار اشتہاری مجرم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



