صحافی محمد نبیل حسن کے بھائی چوہدری شہزاد سعید رشتہ ازدواج میں منسلک

سوہاوہ: جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب سوہاوہ محمد نبیل حسن کے چھوٹے بھائی چوہدری سعید اسلم کے صاحبزادے چوہدری شہزاد سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

اس خوشی کے موقع پر تھلہ چوہدریاں میں ولیمہ کی پر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ولیمہ کی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، انچارج بنو قابل پروگرام فیاض بٹ، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم عبدالباسط، امیر جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم نعیم قمر، ڈائریکٹر روہتاس انٹرنیشنل سکول و کالج ابرار نجیب گجر، ڈائریکٹر دی ویژن کالج بڑاگواہ احسن محمود چوہدری، سابق صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد سمیت دیگر سیاسی، سماجی، اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں راجہ ساجد محمود، کاظم کلیم، سہیل اکبر، بابر جٹ، اسامہ مختار قیم جماعت اسلامی سوہاوہ، عبدالحمید جہلمی، مظاہر السلام دینہ، چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ، چوہدری سعید ایڈووکیٹ، غلام عباس اور بڑی تعداد میں دلہا کے دوستوں، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔

تمام مہمانوں نے چوہدری شہزاد سعید کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Exit mobile version