جہلم: عدالت نے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم شیراز کو عمر قید اور 25 سال قید بامشقت سمیت بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے تھانہ سٹی میں درج زیادتی کے مقدمہ نمبر 395/24 بجرم 367A/376/292 کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم شیراز نے سال 2024 میں زیادتی کا سنگین جرم کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سخت فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دفعہ 367A ثابت ہونے پر 25 سال قید بامشقت، 3 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ دفعہ 376 ثابت ہونے پر عمر قید، 3 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم جاری کیا۔
جہلم پولیس نے مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمہ کی مؤثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ڈی پی او جہلم نے مقدمہ کی مؤثر پیروی کرنے والی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
