جہلم میں معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو جہلم پولیس نے حراست میں لے لیا۔ محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او (3MPO) کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے احکامات پر عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق گرفتاری کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے، تاہم مزید تفصیلات اور گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
ذرائع کے مطابق محمد علی مرزا کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کیا۔
