نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، فواد چوہدری

بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔

فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع

دینہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے ضلع کہچری راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج علی نواز بکھر کی عدالت پیش کیا گیا جہاں فواد چوہدری بیٹی کو گود میں لے کر اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔

فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پر جہلم کی تحصیل دینہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے، 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version