جہلم میں اپنی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بدبخت بیٹا گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی اور ٹیم کی کارروائی، والدہ کا ناخلف بیٹا تحفظ والدین ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ جہانزیب رضا والدہ کا نافرمان ہے، جو والدہ پر تشدد کرتا ہے، اس اطلاع پر ایس ایچ او سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ والدہ پر تشدد کرنے والے نا خلف بیٹے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ملزم کے خلاف تحفظ والدین آرڈیننس کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



