جہلم جیل کے اسیران کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، منان خان

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئر مین ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات ممبر پنجاب اسمبلی منان خان نے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ حسن مجتبیٰ نے جیل پہنچنے پر ان کابھر پور استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ جیل کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر منان خان نے مختلف بارکوں، اسپتال، لنگر خانے، سزائے موت کی چکیوں کا جائزہ لیا ، جیل اسیران سے مسائل دریافت کیے، انہوں نے قیدیوں سے مسائل دریافت کیے۔

آخر میں انہوں ملاقذتی شیڈ کادورہ کیا اور ملاقاتیوں سے فرداً فرداً مسائل دریافت کیے، ملاقاتی شیڈ میں اسیران سے ملاقات کےلیے آنے والے ملاقاتیوں نے جیل کے افسران و عملے کی تعریف کی۔

منان خان نے جیل انتظامات اور سکیورٹی کو انتہائی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ بارک نمبر 3 شاید بوسیدہ ہونے کے باعث خطرناک دکھائی دیتی ہے اس کو محکمہ بلڈنگ والوں کو چیک کروائیں گے، سزائے موت کی چکیوں میں ایگزاسٹ فینز نصب کروائے جائیں گے۔

منان خان نے کہا کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے ، جیل اسیران کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اپنے فرائض احسن طریقےسے سر انجام دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سکیورٹی انتظامات پر جیل افسران کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button