پابندی کے باوجود جہلم میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری

جہلم: پابندی کے باوجود ضلع جہلم میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، پولیس پتنگ بازی رکوانے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی جارہی ہے، جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان شہر سمیت مختلف علاقوں میں منچلوں نے پتنگ بازی پر لگی پابندی ہوا میں اڑادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سخت احکامات کے باوجود پولیس منچلوں کو پتنگ بازی سے روکنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پولیس بڑے ڈیلروں کو پکڑنے کی بجائے چھوٹے موٹے پکڑ کر اعلیٰ افسران کوسب اچھے کی رپورٹ دینے لگ جاتی ہے لیکن اس خونی کھیل کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی۔

عوام کا کہنا ہے کہ پولیس پتنگ بازی کا خونی کھیل رکوانے کی بجائے اپنی عید اچھی گزارنے کے چکروں میں ہیں اور پیسے لے کر کسی کو کچھ نہیں کہتے جس کے باعث پتنگ بازی کا خونی کھیل آج بھی جاری ہے۔

یاد رہے چند روز قبل فیصل آباد میں نوجوان شہری افطاری کی اشیاء لینے کیلئے گھر سے نکلا تھا لیکن ڈور پھرنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے سخت ایکشن دیکھنے کو آیا تھا لیکن منچلوں نے پولیس کی تمام تر پابندی آج بھی ہوا میں اڑا دی ہیں۔

Exit mobile version