جہلم پولیس کی کارروائی، ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا، جس میں تین خواجہ سراء ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے اور بغیر اجازت ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدنان اکبر عرف بوبی ڈار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شہریوں نے تھانہ سٹی پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔

Exit mobile version